لکھنؤ۔(نامہ نگار)انتخابی جلسوں اوربریلیوں میں متنازعہ بیان دینے والے شہری ترقیات کے وزیر اعظم خاں پر عائد پابندی اگر نہیں ہٹائی گئی تو کونسلر شعیب احمد نے بھوک ہڑتال کرنے کا انتباہ اس سلسلے میں نامزد کونسلر نے صدر جمہوریہ ، گورنر اور وزیراعلیٰ ریاست کے پولیس افسران کو خط ارسال کرکے یہ مطالبہ کیا ۔ موصولہ خبر کے مطابق نامزد کونسلر شعیب احمد نے صدر جمہوریہ کو خط ارسال کرکے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مرکزی حکم دے کہ ریاست کے شہری ترقیات کے وزیراعظم خاں کے انتخابی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرنے پر عائد پابندی ختم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد اعظم خاں ایک سیکولر لیڈر ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی لیڈر امت شاہ کے خلاف انتخابی جلسوں وبریلیوں میں تقریر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ شعیب احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی بی جے پی اور آر ایس ایس تنظیموں کے دباؤ میں آئین مخالف کام کررہا ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ۲۶؍اپریل تک محمد اعظم خاں کو انتخابی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو راج بھون کے سامنے محکمہ تعمیرات عامہ کے گیٹ پر بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن
ومرکزی حکومت ہوگی۔