پولیس ذرائع نے اتوار کو درج رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ راگھویندر گوتم جو مشن روڈ، رسرا کوتوالی علاقہ کے رسرا قصبہ کے رہنے والے ہیں، نے درج مقدمہ میں بتایا ہے کہ 30 مئی کو اس کی بہن کی شادی قصبے کے ایک شادی ہال میں ہو رہی تھی۔
بلیا ضلع کے رسرا علاقے میں بارات گھر میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی کی تقریب منعقد کرنے کے خلاف احتجاج میں وہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کل 24 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے اتوار کو درج رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ راگھویندر گوتم جو مشن روڈ، رسرا کوتوالی علاقہ کے رسرا قصبہ کے رہنے والے ہیں، نے درج مقدمہ میں بتایا ہے کہ 30 مئی کو اس کی بہن کی شادی قصبے کے ایک شادی ہال میں ہو رہی تھی۔
شکایت کے مطابق شادی کی بارات پہنچنے کے بعد رات تقریباً 10:30 بجے ملا گروپ کے امن ساہنی، دیپک ساہنی، راہول اور اکھلیش نامی لوگ 15-20 نامعلوم افراد کے ساتھ لاٹھی، سلاخ اور پائپ لے کر آئے اور گالی گلوچ کرنے لگے، اور یہ بھی کہا کہ دلی ذات سے ہونے کے باوجود شادی ہال میں شادی کیسے کر رہے ہو؟
ذرائع نے بتایا کہ گوتم کے مطابق اس کے بعد حملہ آوروں نے شادی کی تقریب میں موجود لوگوں پر حملہ کیا۔ اس واقعہ میں اجے کمار اور منن کانت شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں راگھویندر گوتم کی شکایت کی بنیاد پر ہفتہ کو 24 لوگوں بشمول امن ساہنی، دیپک ساہنی، راہول اور اکھلیش اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل مظالم کی روک تھام ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کوتوالی انچارج وپن سنگھ نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔