ممبئی: جرمن نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما جواب تک بالی ووڈ فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں کو پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ ہدایتکار حسنین حیدرآباد والا کی تھرلر فلم ’’دھنک‘‘ میں ہیروئن کے رول میں جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ کے مطابق یہ وقت مجھے پر بہت اچھا جارہا ہے اور وہ اس فلم میں کام کے نئے تجربے کے لیے تیار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے ایولین شرما کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس کے دوران بالی ووڈ میں مجھے کئی فلموں میں کام کرنا کا موقع دیا گیاجس دوران کافی حد تک ایک اداکارہ کے طور پراپنی پہچان بناچکی ہوں۔فلم دھنک کی پیشکش مجھے درست وقت میں کی گئی ہے اور میں اس فلم میں پیشہ وارانہ طور پر اپنی پرفارمنس دکھانے کے لیے نہ صرف پرجوش بلکہ پر اعتماد بھی ہوں۔ فرام سڈنی ود لو ‘‘ نوٹنکی سالا؛؛ یہ جوانی ہے دیوانی ، عشق ، یاریاں اور میں تیرا ہیرو کی اداکارہ فلم دھنک میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو اپنے طور پر کچھ کرنا اور زندگی بنانا چاہتی ہے۔اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تک ریلیز ہونے والی اپنی تمام فلموں میں مجھے کسی نہ کسی اداکارہ کے ساتھ جوڑی بنا کر کاسٹ کیا جاتا تھا ’’دھنک ‘‘ بالی ووڈ میں میں میری پہلی فلم ہے جس میں مرکزی کردار اداکررہی ہوں جو ایک عام سی لڑکی ہے مگر اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے طور پر اپنی زندگی بنائے اور گذارے اس دوران انھیں جن مشکلات اور مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے وہ فلم دیکھنے والوں کو دکھایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود پر صرف رومانوی یا گلیمرس اداکارہ کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کسی فلم میں ایسا کردار اداکروں جو ہٹ کر اور عام زندگی سے تعلق رکھتا ہوخوش قسمتی سے ہدایتکار حسنین حیدرآباد والا کی اس فلم میں مجھے یہ موقع مل گیا ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ مداحوں کو نہ صرف اپنی پرفارمنس سے محفوظ کروں بلکہ انھیں اس فلم سے وہ سب کچھ دیکھنے ملے جو عملی زندگی میں قدم رکھنے والی لڑکی پر گزرتی ہے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں تیرا ہیرو کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایولین شرما کا کہنا تھا کہ میں ہدایتکار ڈیوڈدھون کی بہت عزت کرتی ہوں اور انھوں نے جب مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کا کہا تو میں نے فوراً ہاں کردی اس میں میری کارکردگی کو کافی حد تک سراہا گیا ہے۔