شارجہ۔ جیت کی ہیٹرک لگا کر پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچنے کو بے قرار رائل چیلنجرس بنگلور کا سامنا آئی پی ایل کے اگلے میچ میں آج کولکاتا نائٹ رائڈرس سے ہوگا جو پچھلی شکست کی مایوسی پر قابو پانے کی کوشش میں ہو گی ۔ ٹی 20 کرکٹ کے سب سے جارحانہ بلے بازوں سے آراستہ بنگلور نے ابھی تک دونوں میچ جیتے ہیں ۔ یہ جیت کرس گیل کے بغیر ملی ہے جو چوٹ کی وجہ سے باہر ہے تاہم ان کی آج کھیلنے کی امید ہے ۔ ان کی غیر موجودگی میں یوراج سنگھ ، پارتھیو پٹیل اور اے بی ڈی ولئرس نے بہترین کارکردگی کر کے دکھا دیا کہ ان کی ٹیم ایک کھلاڑی کی کارکردگی پر انحصار نہیں ہے ۔ کپتان وراٹ کوہلی ابھی تک اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں لیکن وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو طویل تک خراب فارم میں نہیں رہنے والے ۔کولکاتا کے پاس بھی اچھی ٹیم ہے ۔ بھلے ہی اس کے پاس بڑے نام نہیں ہے لیکن منیش پانڈے اور رابن اتھپا نے اپنی موجودگی درج کرائی ہے ۔ کپتان گوتم گمبھیر اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی ۔ ٹیم کے لئے ان دونوں کا فارم اہم ہے ۔ ان کے علاوہ آل رائونڈر یوسف پٹھان کو اس بھروسے پر کھرا اترنا ہوگا جو ٹیم نے اس پر دوبارہ ظاہر کیا ہے ۔گیند بازی میں بنگلورکا پلڑا بھاری ہے ۔ مائیکل اسٹارک ، ایل بی مورکل اور ورن آرون نے گزشتہ میچ میں گزشتہ چمپین ممبئی انڈینس کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔دوسری طرف کے کے آر کی گیند بازی کی گزشتہ میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس نے دھجیاں اڑا دی ۔ مورنی مورکل اور آر ونے کمار دہلی کے بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔کے کے آر کے گیند بازوں کے لئیآر سی بی کے جارحانہ بلے بازوں کو روکنا آسان چیلنج نہیں
ہوگا ۔ اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آج آر سی بی کا پلڑا بھاری رہنے کا امکان ہے لیکن کے کے آر بھی بہترین فارم حاصل کرنا چاہے گا ۔