نئی دہلی۔ بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں پی وی سندھو ، پارپللی کشیپ اور آر ۔ ایم وی گرسائی دتت نے اپنے – اپنے مقابلے جیت کر دوسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ٹورنامنٹ کے سنگلز طبقے کی واحد ہندوستانی دعویدار سندھو نے بدھ کوگمی چیون انڈور اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کی نگان یی کو 21-15 ، 15-21 ، 21-18 سے ہرا دیا ۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹہ تک چلا ۔ سندھو ، نگان کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ تھا ، جس میں دونوں بار سندھو نے کامیابی حاصل کی ۔ تاہم 10 ویں عالمی ترجیح سندھوکا آئندہ دور میں جاپان کی ایرکو ہروسی سے مقابلہ ہے ۔ہروسی نے سندھو کو اب تک ہوئے تین مقابلوں میں ہر بار شکست دی ہے ۔ دو لاکھ ڈالر انعامی رقم والے بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ کے مرد سنگلز زمرے میں پاروپللی کشیپ نے ملائیشیا کے گوئیسون کو آسان مقابلے میں 21-14 ، 21-17 سے شکست دے دی ۔ کشیپ نے گوہ کے ساتھ ہوئے کیریئر کے دوسرے مقابلے 35 منٹ میں شکست دے دی ۔ اگلے دور میں کشیپ کا سامنا چینی تائی پے کے سو جین ہائو سے ہوگا ۔ مرد سنگلز زمرے میں گرسائی دتت نیہندوستان کو ایک اور کامیابی دلائی ۔ گروسائی دت نے تھائی لینڈ کے فیتپراداب کھوست کو 44 منٹ تک چلے میچ میں 22-20 ، 23-21 سے شکست دی۔ گروسائی دت پری کوارٹر فائنل میں چینی تائی پے کے ہی وانگ جو ویئی سے ہوگا ۔ ویئی کے ساتھ یہ ان کا پہلا میچ ہوگا ۔ اس درمیان اگرچہ ملک کے واحد سینئر کھلاڑی سری کانت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ساتویں ترجیحی سری کانت چین کے دو بار اولمپک فاتح لن ڈین سے 7-21 ، 14-21 سے ہار گئے ۔ ڈین نے 32 منٹ میں سری کانت کو شکست دی ۔ بدھ کو ہندوستان کو ایک اور جھٹکا مرد ڈبلز زمرے میں لگا ۔ مرد ڈبلز پلے آف مقابلے میں منو اتری اور بی سمیت ریڈی کی جوڑی لو جوآن شین اور ہیگ نیلسن ویئی کی ملیشیاجوڑی سے 21-16 ، 13-21 ، 20-22 سے ہار گئی ۔