لکھنؤ: اترپردیش گومتی نگر علاقے میں واقع بی بی ڈی یونیورسٹی میں بی بی اے کے طالب علم واسودیو ملک (19) نے اپنی ماں کی سالگرہ منانے کے ایک دن بعد خودکشی کرلی۔ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں اس نے لکھا ہے ‘آئی ایم سوری پاپا’۔ گھر والوں کے مطابق واسودیو ڈپریشن کا شکار تھا۔









