نئی دہلی(وارتا)ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آرآئی ایل)نے اپنے پیٹروکیمیکلس کارخانے اورنئی گیسیفیکیشن یونٹ کیلئے جاپان انٹرنیشنل بینک فارکوآپریشن(جے آئی بی سی ) سے ۵۵کروڑروپئے کا بندوبست کیا ہے۔کمپنی نے آج جاری بیان میں بتایا کہ ۱۲؍سال کیلئے یہ قرض حاصل کیا گیاہے۔یہ رقم پٹروکیمیکلس کارخانے کی توسیع ،نئی گیسیفیکیشن اکائی اورریفائنری آف گیس کریکر پر آئندہ دوتین سال میں خرچ کی جانے والی رقم کے ایک حصہ کی شکل میں جمع کی گئی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب جے بی آئی سی نے ریلائنس انڈسٹری کو توسیع کیلئے قرض دیا ہے ۔ جے بی آئی سی براہ راست ۳۳کروڑڈالر کا قرض دے گا۔۲۲کروڑڈالر کا قرض نپون ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ اشیورنس حمایت یافتہ دیگربینکوں سے حاصل ہوگا۔ ان میں بینک آف ٹوکیومتسوبیسی ،سومی ٹومومتسوئی بینکنگ کارپوریشن،میجوہوبینک اورتین ریجنل بینک ہیں۔