حیدرآباد: مانسون کی وجہ سے ملک بھر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ریاستوں میں حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے۔ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ جانکاری کے مطابق گجرات، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں سیلاب شدید بڑھ گیا ہے۔









