لکھنؤ۔(بیورو)بی جے پی نے کہا ہے کہ ریاست میںتیسرے مرحلہ کا الیکشن ملائم سنگھ کے کنبہ کا الیکشن ہے اور یہ مرحلہ ان کیلئے واٹر لو ثابت ہوگا۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر منوج مشرا نے کہا کہ تیسرے مرحلہ کے الیکشن میں ملائم سنگھ کے کنبہ کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گا۔ ملائم سنگھ کا یہ بیان کہ مجھے کنگ نہیں کنگ میکر ہی بنادیجئے ان کے وزیراعظم بننے کے خواب کوچکنا چور کردے گا۔ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ الیکشن کے بعد سماجوادی پارٹی کے سربراہ کی سیاسی اہمیت ختم ہوجائے گی۔
ڈاکٹر مشرا نے مزید کہا کہ موجودہ الیکشن کے بعد سماجوادی پارٹی کا بھی سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گاوہ نہ تو کنگ بن سکیں گے اور نہ کنگ میکر ۔