لکھنؤ۔(بیورو)گومتی نگر کے ونیت کھنڈ علاقے کے باشندے مندر کے ایک پجاری نے بھینسا کن کے قریب ندی میں کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق پجاری نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد ندی میں کود کر خودکشی کی ہے۔ انسپکٹر حضرت گنج اشوک ورما نے بتایا کہ ونیت کھنڈ کا باشندہ پرشو رام دیویدی(۵۵) قیصر باغ واقع مندر میں پجاری تھے۔ پرشو رام کے کنبہ میں بیوی کے علاوہ چار بیٹے ہیں۔ بد ھ کو تقریباً دو بجے پرشو رام اپنی اسکوٹی لیکر گھر سے روانہ ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ بھینسا کن پہنچا ۔ وہاں پہنچنے کے بعد پرشو رام نے سڑک کے کنارے اسکوٹی کھڑی کردی۔ اس کے بعد وہ ندی میں کود گئے اسی دوران ایک خاتون نے پولیس کنٹرول روم کو واقعہ کی
خبر دی۔ خبر ملنے کے بعد حضرت گنج پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے پجاری کی لاش کو ندی سے باہر نکالا۔پولیس کو سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی اسکوٹی ملی ۔ اسکوٹی میں رکھے ہوئے لیٹر پیڈ کی مدد سے پولیس نے لاش کی شناخت کی اوراسکی اطلاع گھر والوں کودی ۔ موقع پر پہنچنے کے بعد کنبے کے لوگوں نے لاش کی شناخت پرشورام کے طور پر کی اس کے بعد پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد پجاری کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ حضرت گنج پولیس کے مطابق پجاری کا اپنے گھروالوں کے ساتھ جھگڑا تھا جس کی وجہ سے پجاری نے ندی میں کود کر خودکشی کی۔