پولیس کے مطابق پکھراج پر 6 لاکھ روپے کا قرض تھا، جس کی وجہ سے قرض داروں کے دباؤ کی وجہ سے خاندان پریشان تھا۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) جسجیت کور نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
بجنور ضلع کے نور پور تھانہ علاقے میں قرض میں ڈوبے خاندان کے زہر پینے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک نے جمعرات کو بتایا کہ نور پور تھانہ کے کنڑا گاؤں میں بدھ کی رات پکھراج (46)، اس کی بیوی رمیشیا (41)، بڑی بیٹی انیتا (19) اور چھوٹی بیٹی سنیتا (17) نے کوئی زہریلی چیز کھا لی۔
انہوں نے بتایا کہ رمیشیا اور انیتا کی موت ہوگئی، جبکہ پکھراج اور سنیتا کو علاج کے لیے میرٹھ بھیج دیا گیا۔ ایس پی نے جمعہ کو بتایا کہ سنیتا کی بھی جمعرات کی رات موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پکھراج پر 6 لاکھ روپے کا قرض تھا، جس کی وجہ سے قرض داروں کے دباؤ کی وجہ سے خاندان پریشان تھا۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) جسجیت کور نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔