ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود فی الحال کشیدگی کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایران کے روزنامہ اخبار ’کیہان‘ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل رافیل گروسی کو ’موساد کا جاسوس‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اگر ایران کی سرزمین پر قدم رکھا تو انہیں سولی پر لٹکا دیا جانا چاہیے۔ غور طلب ہے کہ’کیہان‘ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خاص اخبار مانا جاتا ہے۔









