اتر پردیش کے ہاپوڑ میں میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر کل دیر رات پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی نے بائک پر سوار 5 افراد کو زوردار ٹکر مار دی جس سے وہ سبھی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے آناً فاناً میں میں سبھی کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچوں کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق کوتوالی شہری علاقہ میں رفیق نگر ماجد پورہ کا رہنے والا دانش اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ دو دیگر بچوں کو لے کر بدھ کی شام ایک ہی بائک سے تھانہ حافظ پور کے گاؤں مرشد آباد میں سوئمنگ پُل میں نہانے گئے تھے۔
دیر رات ساڑھے دس بجے واپسی کے وقت حافظ پور تھانہ علاقے میں میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر پڑاؤ کے پاس مخالف سمت سے آ رہی کسی نامعلوم گاڑی نے بائک میں سامنے سے زوردار ٹکر مار دی۔ کینٹر کی ٹکر سے بائک کے پرخچے اڑ گئے اور پانچوں بائک سوار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس نے انہیں اسپتال پہنچایا لیکن افسوس کہ تب تک بائک سوار دانش اور اس کی دو بیٹیوں سمیت سبھی کی موت ہو چکی تھی۔