گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہوگی۔ توقع ہے کہ مسلسل بارش سے قومی راجدھانی میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور
مرطوب موسم سے راحت ملے گی۔
دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی حصوں میں پیر کی صبح بارش ہوئی، جس سے لوگوں کو گرمی اور نمی سے راحت ملی جو گزشتہ چند دنوں سے جاری ہے۔ نئی دہلی میں واقع علاقائی موسمیاتی پیشن گوئی مرکز (RWFC) نے صبح 3.30 بجے جاری کردہ ایک اپ ڈیٹ میں کہا، “اگلے دو گھنٹوں کے دوران پوری دہلی اور این سی آر کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ) ہونے کا امکان ہے۔”
علاقائی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے اور بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہوگی۔ توقع ہے کہ مسلسل بارش سے قومی راجدھانی میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور مرطوب موسم سے راحت ملے گی۔








