کراچی: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں جمعہ کے روز پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کوبندوق پرداروں نے ایک مسافر بس سے زبردستی اتارنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا کہ واقعہ صوبے کے علاقے ژوب میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔









