نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے نائجریا کے سابق صدر محمد بوہاری کی موت پر رنج وغم ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر محمد بوہاری کا اتوار کے روز لندن کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔
وزیر اعظم نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “میں نائیجریا کے سابق صدر محمد بوہاری کی موت کی خبر سن کر غمزدہ ہوں۔ مجھے مختلف مواقع پر ان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں اور بات چیت یاد آتی ہے۔
ان کی دانشمندی، گرمجوشی اور ہند-نائیجیریا دوستی کے تئیں پختہ لگن بے مثال تھی۔ میں، ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے، ان کے اہل خانہ، نائجریا کی حکومت اور عوام کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔”
مسٹر محمد بوہاری 2015 سے 2023 تک نائجیریا کے صدر جمہورہ کے منصب پر فائز تھے۔