نئی دہلی (بھا شا) کیر ل کے ساؤتھ انڈین بینک کا منافع ۳۱؍مارچ ۲۰۱۴ء کو ختم ہوئی چوتھی سہ ماہی میں ۱۹؍فیصد کم ہو کر ۶۰ء۱۲۴کروڑ روپے رہ گیا ہے اس سے قبل مالی سال کی مساوی سہ ماہی میں بینک نے ۸۳ء۱۵۳کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا ۔سہ ماہی کے دوران بینک کی کل آمدنی بڑھ کر ۱۸ء۱۳۹۹کروڑ روپے پر پہنچ گئی جو اس سے قبل مالی سال کی مساوی سہ ماہی میں ۳۷ء ۱۲۸۶کروڑ روپے تھی۱۴۔۲۰۱۳ء کے مالی سال میں بینک کا منافع معمولی ۰۴ء۱فیصد بڑھ کر ۵۰ء ۵۰۷ کروڑ روپے پر پہنچ گیا جب کہ کل آمد نی ۹ء۱۲فیصد اضافے کے ساتھ ۵۳ء۵۳۸۳کروڑروپے رہی ۔ اس کے علاوہ فیس بک کا پہلی سہ ماہی میں منافع تین گنا ہوگیا جو وال اسٹریٹ کی امید سے بہتر ہے کمپنی کی اشتہار ی آمد نی میں ۸۲؍فیصد اضافہ در ج کیا گیا ۔ یہ مسلسل چوتھی سہ ماہی رہی جب کمپنی نے بازار کے اندازے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔دنیا کی سب سے بڑی آن لائن سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ نے کل کہا کہ اس کا منافع ۲ء۶۴کروڑ ڈالر یا ۲۵؍سینٹ فی شیئر رہا جو گزشتہ سال کی جنوری ۔مارچ سہ ماہی کے ۹ء ۲۱کروڑ ڈالر یا ۹سینٹ فی شیئر کے مقابلے میں تین گنازیاد ہ ہے زیر جائزہ سہ ماہی میں فیس بک کی آمدنی ۷۱ ؍فیصد بـڑھ کر ۵ء ۲ارب ڈالر پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ۴۶ء۱ رب ڈالر تھی۔