لند ن (بھاشا)ٹائیٹینک جہاز ڈوبنے سے قبل اس پر لکھا گیا ایک خط نیلام کئے جانے لئے تیار ہے اس کی نیلامی ایک لاکھ پاؤنڈ میں ہونے کی امید ہے یہ خط اتوار ۱۴؍اپریل ۱۹۱۲ء کو لکھا گیا تھا اسی دن یہ جہاز ایک برفیلی چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا جس میں ۱۵۰۰؍ افراد کی موت ہوگئی تھی ۔نیلامی کنندہ ہینری الڈرز اینڈسن کے اینڈریو ایلڈرز نے بتایا کہ یہ خط غالبا سب سے اہم ٹائیٹینک خط ہے جسے آج لوگ جانتے ہیں اوریہ ایک ایسا خط ہے جو ۱۴
؍اپریل۱۹۱۲ء کو لکھا گیا تھا اور آج موجود ہے انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے بھی اہم ہے کیوں کہ اسے اس دن لکھا گیا تھا جس دن ٹائیٹیکنک جہاز برفیلی چٹان سے ٹکرایا تھا ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ خط ایک دوسرے درجے کے مسافر کے ذریعے لکھا گیا اوردوسرے درجے کے مسافروں کی بہت کم چیزیں اس حادثہ میں بچ سکیں ۔