کانپور(نامہ نگار)وارنسی سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ مرلی منوہر جوشی نے پارٹی کے امیدواراور وزیراعظم عہدے کے امیدوارنریندر مودی کو نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ مودی نے وارنسی سے آج اپنا کاغذات نامزدگی داخل کردیاہے جوشی نے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ اس موقع پران کے ساتھ دینا چاہتے تھے لیکن کانپور میں انتخابی مصروفیات کے سبب وہاں پہنچنے سے مجبور ہیں ۔ مرلی منوہر جوشی نے کہا کہ وارنسی کاماحول دیکھ کروہ یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ اس مرتبہ پارٹی نے مرلی منوہر جوشی کو وارنسی کے بجائے کانپور سے امیدوار بنایا ہے۔کانپور بی جے پی کے دفترکے ذریعہ مودی کے تحریرکردہ خط کو جاری کیا گیاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ خوشی کے بات ہے کہ بی جے پی وزیر اعظم کے عہدے کی امیدوار اوران کے لیڈرنریندرمودی نے وارنسی سے اپناپرچہ داخل کردیا ہے ۔پورے ملک میں ان کی حمایت میں ماحول کودیکھ کر وارنسی سے ان کی کامیابی یقینی ہے۔میںانھیں وارنسی سے منتخب ہونے کیلئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔ اس کے ساتھ پارٹی
کے تمام کارکنا اوروارنسی کے عوام سے اپیل کر تاہوں کہ نریندربھائی مودی کو وارنسی سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کریں اوران کی کامیابی کی مہم میںمصروف ہوجائیں ۔
جوشی نے خط میں مزید تحریر کیا کہ میں خود اس خوش کے موقع پر موجود رہتا لیکن کانپور سے الیکشن لڑرہاہوں اس لئے یہ ممکن نہیں ہوپارہاہے لیکن کیوں کہ میںوارنسی کاووٹرہوں اسلئے ۱۲؍مئی کو ووٹ دینے کیلئے وارنسی میں رہوں گا۔