لکھیم پورکھیری(نامہ نگار)جاپان کی طرح دھورہرا کی ترقی ہوگی جس طرح جاپان میں لوگ ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں آنے والے وقت میں دھورہرا میں بنی ہوئی اشیاء پر’’میڈ ان دھورہرا‘‘لکھا ہوگا۔دھورہرا میں جو ترقی ہوئی ہے اگرریاستی حکومت تعاون کرتی تواس سے زیادہ ترقی ہوسکتی تھی۔مذکورہ خیالات کا اظہار کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے دھورہرا پارلیمانی حلقہ کے ہرگائوں قصبہ میں منعقدہ جلسہ میںکیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں دونظریات کی جنگ چل رہی ہے۔ایک طرف بی جے پی سماج کو منقسم کرکے فرقہ پرستی کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے دوسری طرف کانگریس کا نظریہ ہے جو سماج کے تما م طبقوں کوساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتی ہے انھوں نے کہا کانگریس نے گزشتہ دس برسوں میں کسان اورمزدورکیلئے حکومت کی ۔ گزشتہ دس برسوںمیں این ڈی اے حکومت سے تین گنا زیادہ سڑکوںکی تعمیر کرائی گئی ہے۔ دوگنابجلی کی پیداوار ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات الگ ہے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی حکومت صحیح طریقے سے کام نہیں کررہی ہے انھوں نے کہا کہ نوجوان روزگارکی تلاش میں اپنا گھر چھوڑ کر باہر کام کرتے ہیں جب کہ ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو دھورہرا میں ہی روزگار حاصل ہواوروہ اپنے گھر پرہی رہ کر اپنے کنبے کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کریں۔ کسانوں کے مسائل کاذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کا۷۰ ہزارکروڑروپئے کا قرض مع
اف کردیا ہے۔ جب کہ ریاستی حکومت کسانوں کی پیداوار کا پیسہ نہیں دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کو طاقتوربناچاہتی ہے جب کہ گجرات میں خواتین کے فون ٹیپ کئے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ کانگریس نے خواتین کو ۳۳؍فیصد ریزرویشن دیا۔