صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر امارات سے اسرائیلی سفیر اور عملے کی واپسی، خطے کے تمام سفارت خانوں میں بھی الرٹ جاری
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے سفیر اور دیگر سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، صہیونی حکومت نے ان افراد کی واپسی کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔
مزید برآں، بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے خطے میں موجود اپنی تمام سفارت خانوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔