اپوزیشن کے مارچ کے دوران سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پولیس بیریکیڈ کو پھلانگ کر سڑک کے درمیان دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس دوران کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا بھی نعرے لگاتی نظر آئیں۔ دراصل، حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈیا’ کے لیڈر بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ‘ووٹر فراڈ’ کے الزامات کے خلاف احتجاج میں پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن آف انڈیا تک مارچ کر رہے تھے۔









