عالمی اور گھریلو سونے کی قیمتوں میں مسلسل جاری تیزی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک اعلان نے اچانک بریک لگا دی۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ سونے پر کوئی ٹیرف عائد نہیں کیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر گولڈ فیوچرز کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی، جس کا اثر ہندوستانی مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملا۔









