شارجہ۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل میں کل رائل چیلنجرس بنگلور پر ملی دو رن کی جیت کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ پرانی گیند پر شاٹ لگانا آسان نہیں ہوگا ۔ بنگلور کی ٹیم کی جیت ایک وقت رسمی لگ رہی تھی لیکن آخری لمحات میں کے کے آر نے ڈرامائی واپسی کی ۔ کرس لن کا آخری اوور میںبائونڈری پر لیا گیا اے بی ڈی ولئرس کا کیچ فیصلہ کن ثابت ہوا ۔ گمبھیر نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ناقابل یقین فتح ہے ۔ قسمت ہمارا ساتھ دیتا ہے اور ہم اس کے حقدار تھے کیونکہ کئی بار ہم نے آخری گیند پر جیت درج کی ۔ گیند جب پرانی پڑنے پر اس پر شاٹ مارنا آسان نہیں تھا ۔اس لئے ہمیں پتہ تھا کہ جب گیند پرانی ہو جائے گی تو ہمارے پاس واپسی کا موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کرس کا کیچ ناقابل یقین تھا اور وہ اس کیچ کے لئے مین آف دی میچ کا حقدار ہے ۔ کولکتہ نے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے پر سات وکٹ پر 150 رنز کے جواب میں بنگلور پانچ وکٹ پر 148 رن ہی بنا پایا ۔ گمبھیر نے اگرچہ تسلیم کیا کہ ان کے بلے بازوں کو آگے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کرس نے اچھے رن بنائے اور بعد میں سوریہ یادونے بھی مفید شراکت دی لیکن بلے بازی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی جیت کے قریب پہنچنے کے بعد شکست سے مایوس تھے ۔انہوں نے کہا کے کے آر نے میچ نہیں جیتاہم نے ہاتھ میں آیا میچ گنوایا ۔ہم نے واقعی میں اچھی کرکٹ کھیل کر انہیں بڑا اسکور نہیں بنانے دیا ۔اس کے بعد اچھی شراکت ادا کی لیکن آخری اوور میں گڑبڑی کر گئے ۔لن کو مین آف دی میچ دیاگیا ۔