۔ دہلی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ریبیز پھیلانے والے کتوں کے کاٹنے سے بچے مر رہے ہیں اور آوارہ کتوں کے مسئلے کا حل ضروری ہے، اس پر تنازعہ نہیں۔ دہلی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو بتایا کہ ملک میں ایک سال میں کتے کے کاٹنے کے 37 لاکھ سے زیادہ کیس درج کیے جاتے ہیں۔








