نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں ایک بار پھر سنسنی خیز چوک ظاہر ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز صبح تقریباً 6:30 بجے ایک شخص نے پارلیمنٹ کمپلیکس کی دیوار پھاند کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اطلاع کے مطابق یہ شخص قریب کے درخت کا سہارا لے کر دیوار پر چڑھا اور نئی پارلیمنٹ عمارت کے گروڑ دروازے تک پہنچ گیا۔









