پولینڈ میں ایف سولہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کی فضائیہ کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ جمعرات کو وسطی پولینڈ کے شہر راڈوم میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔









