الریاض۔؛سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ محمد کو وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔
شاہ عبداللہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔نئے وزیرمملکت شہزادہ محمد اس سے قبل وزارتی کونسل کے ماہرین کمیشن کے مشیر رہے ہیں۔وہ صوبہ الریاض کے گورنر کے خصوصی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔