لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد سخت موقف اختیار کرتے ہوئے استعفی یا سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے پاس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نہ صرف استعفے کا حق محفوظ ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر عوامی احتجاج کی راہ بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔









