لکھنؤ: وقف بورڈ اور قبرستان کی زمینوں پر ناجائز قبضے ہٹائے جانے کے مطالبہ کے سلسلہ میں داخل مفاد عامہ کی عرضی پر ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اورجسٹس ڈی کے اپادھیائے نے رامپور و لکھنؤمیں وقف بورڈ ٹریبونل کی تشکیل کی ہدایت حکومت کو دی ہے۔ عدالت میں عرضی گزار نصرت علی کے وکیل روی ڈیگر کا کہنا تھا کہ سیاسی تحفظ کے سبب زمین مافیاؤں کی جانب سے وقف کی جائیداد اورقبرستان کی زمین پر ناجائز قبضے کئے جا رہے ہیں۔ اور اس طرح کی زمین کو اونچی قیمتوں پر فروخت کیاجا رہا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مال ایوینو واقع ایک قبرستان کی زمین پر زمین مافیاؤںکی جانب سے ناجائز قبضہ کر کے تعمیراتی کام کرایاجارہا ہے۔