کانپور : عام آدمی پارٹی کانپور شہر سیٹ سے پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر محمود رحمانی نے مختلف علاقوں میں عوام سے رابطہ کیا۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر رحمانی نے نیا پل بابوپوروا تھانہ کے قریب عوامی رابطہ مہم شروع کی۔علاقہ کے لوگوں نے ڈاکٹر محمود رحمانی کا استقبال کیا اور انہیں کامیابی کی یقین دہانی کرائی۔اس کے بعد انہوں نے ریلوے کالونی، کے ڈی اے کالونی ،ڈھکنا پوروا،ردورا،کنچن نگر کے لوگوں سے ملاقات کی اور عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں سے روشناس کرایا۔انہوں نے بتایا کہ اگر وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوجاتے ہیں تو تین ماہ کے دوران لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں گے۔اس موقع پر ان کے ساتھ سارازماں طاہر، اکبر اور عبدالستار وغیرہ موجود تھے۔