کانپور: کانپور دیہات کے رنیہ علاقہ میںتیل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کرتے ہوئے پوری فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے کا نپور شہر ،کانپور دیہات سمیت قرب وجوار کے فائراسٹیشنوں سے ڈیڑھ درجن سے زائد گاڑیوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابوپایا۔رنیہ علاقہ میں واقع آئل فیکٹری میں کھانے پینے میں استعمال کئے جانے والا ڈالڈا وریفائنڈ آئل تیار کیا جاتاہے۔ جمعہ کو اچانک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فیکٹری کے ملازم نے بتایا کہ کسی مزدور کے ذریعہ ماچس کی تیلی یا شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی ہے۔ فیکٹری کے مالک نے بتایا کہ آتشزدگی سے تقریباً تیس لاکھ روپئے کا نقصان ہواہے۔