بارہ بنکی(نامہ نگار)بی جے پی وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی کی ضلع کی آمد پر اچانک بریک لگ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبر گرم تھی کہ بارہ بنکی محفوظ نشست سے پارٹی کے امیدوار پرینکا سنگھ راوت کی حمایت میں نریندر مودی انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے آرہے ہیں۔ اچانک نریندر مودی کے نہ آنے کی خبر سے یہ خبر گرم ہوگئی ہے کہ بارہ بنکی سے بی جے پی امیدوار کی کمزور حالت اور ان کے درجہ فہرست ذات کے نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے کی گئی شکایت کے پیش نظر مودی کے بارہ بنکی دورہ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔