ممبئی : فلم ساز سدھارتھ آنند نے شاہ رُخ خان کے یوم ولادت کے موقع پر اُن کی آنے والی فلم ‘کِنگ’ کا ٹائٹل ریویل ویڈیو جاری کیا ہے۔ شاہ رُخ خان کے یوم ولادت 2 نومبر کو، ہدایتکار سدھارتھ آنند نے فلم کِنگ کا ٹائٹل ریویل ویڈیو جاری کیا، جس میں شاہ رُخ کا نیا لک دکھایا گیا ہے، اور یہ پٹھان کے بعد دونوں کی دوسری مشترکہ پیشکش ہے۔
ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلِکس پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم کِنگ سن 2026 میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ناظرین کو شاہ رُخ خان کا ایسا روپ دکھائے گی، جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اور بلا شبہ یہ دنیا بھر کے مداحوں کو جوش و سنسنی سے بھر دے گی۔ یہ فلم ایک اسٹائلش اور زبردست ایکشن انٹرٹینر ہے، جو اسٹائل، کرشمہ اور تھرل کو ایک نئے انداز میں پیش کرے گی۔
سدھارتھ آنند کی یہ اب تک کی سب سے بڑی اور دلچسپ فلم مانی جا رہی ہے، ‘کِنگ’ کا ٹائٹل ریویل شاہ رُخ خان کی شاندار شناخت کا جشن ہےاور سدھارتھ آنند کی جانب سے مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
یہ ویڈیو شاہ رُخ کی سالگرہ پر جاری کیا گیا، جہاں ہم اُس شخص کو دیکھتے ہیں، جسے سب ‘کنگ خان ‘کہتے ہیں، اب وہ اسی نام کے کردار میں نظر آرہے ہیں، اور وہ بھی طاقت اور جوش سے بھرپور انداز میں۔
ایک ایسا کردار، جس کا نام صرف خوف نہیں، بلکہ دہشت پھیلا دیتا ہے، جب وہ کہتا ہے:
‘سو دیشوں میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام کِنگ!’