سعودی عرب میں جاری اسلامی ممالک کے کھیلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کے ہاتھوں تمغوں کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے پیرا شاٹ پُٹ ایتھلیٹ یاسین خسروی نے اسلامی یکجہتی کھیل آئی ایس جی کی کلاس فائیو سیون میں شرکت کر کے اپنے حریفوں کو شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔









