لکھنؤ : راجدھانی کے مختلف میدانوں پرکھیلی جارہی 21ویں بابو بنارسی داس سی ڈویژنل کرکٹ لیگ 2025 میں دوشنبہ کو یونٹی کرکٹ اکادمی ، اکانا ٹائیٹنس اورلکھنؤ کرکٹ اکادمی سمیت 10ٹیموں نے اپنے شاندمظاہرہ سے میچ جیت لیا۔
یونٹی اکادمی نے ڈیوائن کوآٹھ وکٹ سے ہرایا
سی ایس ڈی سہارا میدان پر پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ڈیوائن کلب نے 2.32اوورمیں 200رن پرسبھی وکٹ گنوائیں۔ انل یادو 63ر ن اور سمال سنگھ 56رن بنائے۔
یونٹی اکادمی کی طرف سے عون حسن کو چاروکٹ کے علاوہ پرنو ترپاٹھی ،پرنس اورہادی عمران خان کو دو د ووکٹ ملے۔جوابی بلے بازی میں یونٹی کرکٹ اکادمی نے 2.22ا و و رمیں دووکٹ کے نقصان پر 2025رن بناکر آٹھ وکٹ سے جیت حا صل کی۔ سید ارمان رضا 30 رن بنائے۔
مین آف دی میچ اکبر رضوی نے 11چوکے اور6چھکے لگاکر 57 گیندوں پر 98رن بنائے۔ کرتو جین نے 41رن میں 7چوکے اور2چھکے لگائے۔ انشن شکلا کو ایک وکٹ ملا۔
ایل سی اے کی جیت میں امت کی سنچری کارگرثابت
سندرا میدان پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ کرکٹ اکادمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 2.26اوور میں 149رن پرسبھی وکٹ گنوائیں۔ بلےباز امت سوہن جیسوال نے 84 گیندوں پر 100رن میں 16چوکے اور3چھکے لگائے۔
انوبھو کشواہا نے23رن بنائے ۔ اودھ اسکائی کی طرف سے منیش کوپانچ وکٹ کی کامیابی ملی۔ نونیت ورما کودووکٹ ملے۔ جواب میں اودھ اسکائی اسپورٹس کی ٹیم 4.20اوور میں 71رن بنائے۔ سوربھ ورما نے 33رن بنائے۔ برجیش کوچارووکٹ ملے۔
اکانا ٹائیٹنس کی جیت میں ہیرو بنے ابھیشیک
سوریہ میدان پر کھیلے گئے میچ میں اکانا ٹائیٹنس نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 4.35اوور میں 175رن پرسبھی وکٹ گنوائیں۔ فصل انصاری نے51رن میں چارچوکے لگائے۔
ابھیشیک یادو نے 18 رن اجول نے 19رن،اجے نے 28رن اوروبیبھوسنگھ نے 33رن بنائے۔ اودھ اکادمی کی طرف سے مینک اوردیوک کوتین تین وکٹ کے علاوہ وراج ٹھاکر کودووکٹ ملے۔
جواب میں اودھ کرکٹ اکادمی کی ٹیم 40اوور میں آٹھ وکٹ پر109رن ہی بناسکی۔ محمد محسن نے 23رن بنائے۔ مین آف دی میچ ابھیشیک ورما نے 13رن دے کر چاروکٹ لئے۔آیوشمان اوررمن کو دودووکٹ ملے۔