دہلی دھماکہ: لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس کو امونیم نائٹریٹ کی فروخت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی
لال قلعہ کے علاقے میں حالیہ دھماکے کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے پولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک خاص حد سے زیادہ امونیم نائٹریٹ جیسے خطرناک کیمیکل کی فروخت کا ریکارڈ برقرار رکھے۔ یہ حکم سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جاری کیا گیا۔









