ابوظہبی۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف کم اسکور والے میچ میں بلے بازوں کی ناکامی سے ابرتے ہوئے کنگس الیون کے گیند بازوں نے ٹیم کو جیت دلائی اور ٹیم کے تیز گیند باز مشیل جانسن نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی ٹیم موجودہ آئی پی ایل کی سب سے متوازن ٹیم ہے ۔پنجاب نے کل کے کے آر کو 132 رن کا ہدف دینے کے بعد 23 رنز سے جیت درج کرتے ہوئے اپنی فاتحانہ مہم جاری رکھا ۔جانسن نے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ سے کہا مجھے یاد ہے کہ میں جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر آئی پی ایل کی نیلامی دیکھ رہا تھا ۔جب اس کا اعلان ہوا تو میں نے اصل میں کہا کہ ہماری ٹیم کافی متوازن اور ال رائونڈر ٹیم لگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ فی الحال ہماری ٹیم ایسی ہی ہے ۔ہم نے کچھ بہت اچھی جیت درج کی ہے اور رات کی جیت بہتر جیت میں سے ایک تھی ۔ابو ظہبی کے اس وکٹ پر مجھے لگتا ہے کہ ہم نے کم اسکور بنایا تھا اور اس وکٹ پر بعد میں بلے
بازی کرنا ہمیشہ سے مشکل ہونے والا تھا ۔ گزشتہ سال ایشز کے دوران شاندار فارم میں رہے جانسن نے آئی پی ایل میں سست شروعات کی لیکن کل کے میچ میں وہ لے میں آتے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا ہاں ، میرے لئے ٹورنامنٹ کا آغاز کافی سست رہا۔ انگوٹھے میں انفیکشن میں بعد واپسی کرنے اور فارم میں آنے میں مجھے کچھ میچ لگے ۔ شاید کل ٹریننگ کے دوران میں اپنی گیند بازی کو لے کر سب سے بہتر محسوس کر رہا تھا ۔ مجھے لگ رہا تھا کہ میں دوبارہ اپنے پرانے رنگ میں لوٹ آیا ہوں ۔ میں اسی طرح جارحیت کے ساتھ گیند بازی کرنا چاہتا تھا ۔