اسرائیل کے آئی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا دسمبر میں ہونے والا ہندوستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایم نیتن یاہو کا دسمبر میں دورۂ بھارت دو ہفتے قبل دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔









