بارہ بنکی (نامہ نگار)آدرش ثانوی اساتذہ فیڈریشن اترپردیش کے ریاستی کنوینر اور سماجوادی پارٹی کے ٹیچر اسمبلی حلقہ کے امیدوار وجے پرتاپ سنگھ نے پریس کانفرنس میں آدرش ثانوی اساتذہ فیڈریشن اترپردیش کی جانب سے سماجوادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ وملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہی اساتذہ کی ہمدرد ہے اس لئے سماجوادی پارٹی کی بارہ بنکی امیدوار راج رانی راوت اور لکھنؤ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ابھیشیک مشرا کے حق میں ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں پانچویں تنخواہ کمیشن چار برسوں کی فرضی تنخواہ دینے اور بی ایس پی نے چھٹے تنخواہ کمیشن میں دوبرسوں کی تنخواہ دے کر انہیں دھوکہ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کے تعاون سے کانگریس نے منظم سازش کے تحت پرانی پنشن اسکیم ختم کرکے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ انہیں باقاعدہ عہدہ دئے ہیں۔اس کے علاوہ کسانوں کے ۵۰ہزار تک قرض معاف کئے گئے اور نہر وٹیوب ویل کے ذریعہ مفت آبپاشی کی سہولت حکومت نے مہیا ک
رائی۔تاکہ زراعت کی ترقی ہوسکے۔جبکہ گجرات کی بی جے پی حکومت ۱۱روپئے یومیہ پانے والے اور کانگریس حکومت ۳۲روپئے یومیہ پانے والے مزدوروں کو غریب نہیں سمجھتی ہے۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے سماجوادی وکلاء ایسوسی ایشن کے قومی سکریٹری سردار آلوک سنگھ نے کہا کہ سماجوادی حکومت نے تعلیم اور وکلاء کے مفاد میں بہت سے کام کئے ہیں۔ اس موقع پرپارٹی کے ضلع صدر نیرج کمار چودھری، ضلع سکریٹری راجن سنگھ سینئر طالب علم لیڈر لکھنؤ یونیورسٹی ،دانش صدیقی، بلبن سنگھ، ڈاکٹر پی کے ترپاٹھی وغیرہ موجود تھے۔