ماسکو، 31 اکتوبر:روس میں فساد زدہ شمالی قفقاز صوبہ کے داغستان کی ایک دکان میں بم دھماکہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
روس کی نیوز ایجنسی اتارتاس نے یہاں قدرتی آفات سے نمٹنے والے محکمہ کے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ مسلم اکثریت والے اس علیحدگی پسند علاقہ میں اکثر اوقات دہشت گردانہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔
بحر اسود کی تفریح گا ہ کے نزدیک واقع اس علاقہ سے تھوڑی دور سوچی شہر میں آئندہ سال 2014 میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہونے والا ہے۔
روس کے انسداد دہشت گرد ی ادارے نے بتایا ہے کہ دو مختلف دکانوں سے دو بم برآمد کئے گئے ہیں۔ دھماکہ کے بعد علاقہ میں آگ پھیل گئی۔