پولیس نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لوک سبھا کے رکن این کے پریم چندرن نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے۔
پولیس نے بتایا کہ کیرالہ کے کولم کی اشٹامودی جھیل میں لگ بھگ 10 ماہی گیروں کی کشتیاں آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آنچلمڈ پولیس اسٹیشن کے علاقے کریپوزا میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع نصف شب کے بعد ملی اور ایک ساتھ کھڑی کشتیوں میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد اور فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روکا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ “ابتدائی جائزوں کے مطابق، تقریباً 10 کشتیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں۔ آگ لگنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن شبہ ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا”۔
پولیس نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لوک سبھا کے رکن این کے پریم چندرن نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے۔ انہوں نے علاقے میں لگاتار آتشزدگی کے واقعات کا حوالہ دیا، جس میں کچھ دن پہلے مکد میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ بھی شامل ہے۔
پریما چندرن نے کہا، “بار بار ہونے والے واقعات نے ماہی گیری کے شعبے پر انحصار کرنے والے لوگوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پیدا کردی ہے۔” انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حکومت سے متاثرہ افراد کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔