دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں 3 عرب خاندان بھی شامل
اس فہرست میں ریٹیل مارٹ ’والمارٹ‘ کے مالک والٹن خاندان سب سے زیادہ دولت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے

دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں پہلے 5 نمبر پر براجمان خاندانوں میں سے 3 کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔
یہ فہرست معروف جریدے بلوم برگ نے رواں برس کے لیے جاری کی ہے جس میں 25 امیر ترین خاندانوں نے جگہ بنائی ہے جن کی دولت میں 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
فہرست میں شامل ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جا چکی ہے اور یہ خاندان دنیا میں اپنے اثر و رسوخ اور طاقت میں ثانی نہیں رکھتے۔
اس فہرست میں جن عرب ممالک کے خاندان شامل ہیں ان میں سعودی عرب کا حکمراں خاندان آل سعود، متحدہ عرب امارات کا ال نہیان اور قطر کا آل ثانی شامل ہے۔








