جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ریلوے اسٹیشن پر تعینات 55 سالہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار کی دوران شب دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ حکام نے فوت ہوئے اہلکار کی شناخت لکھویندر سنگھ ولد اجائب سنگھ کے طور پر کی ہے، جو ریاست پنجاب کا رہائشی تھا۔









