ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں روبی نامی خاتون نے اپنے شوہر راہول کو آشنا گوروو کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے ابتدا میں شوہر کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی، تاہم 27 دن بعد ایک سڑک پر کالے بیگ میں خراب حالت میں انسانی دھڑ ملا، جس پر راہول کے نام کا ٹیٹو موجود تھا۔
پولیس نے روبی کا موبائل چیک کیا تو گوروو کے ساتھ مل کر ٹی شرٹ پہنے تصاویر برآمد ہوئیں جو برآمد شدہ بیگ سے مطابقت رکھتی تھیں۔ تحقیقات میں روبی نے اعتراف کیا کہ شوہر نے آشنا کو گھر پر دیکھ لیا تھا، جس کے بعد اس نے پہلے خود اور پھر گوروو کے ساتھ مل کر راہول کا قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے دو بیگز میں ڈال دیے۔
لاش کے کچھ ٹکڑے دریائے گنگا میں پھینکے گئے جبکہ باقی دیگر مقامات پر پھینکے گئے۔ پولیس نے روبی اور گوروو کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔