ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی کوچ شین جرگنسین نیبنگلہ دیشی ٹیم کے ورلڈ ٹی 20 میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے آج اپنا استعفی دے دیا۔اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے بھی ہار گئی تھی۔جرگنسین 2012 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے عارضی کوچ کے طور پر بنگلہ دیش کی ٹیم سے منسلک تھے۔انہوں نے فروری 2013 میں مستقل طور پر کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ کونسلیڈ کے اس سابق اسٹار کو 2015 ورلڈ کپ تک دو سال کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن بنگلہ دیش کی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کے مستقبل کو لیکرغیر یقینی برقرار تھی۔ بنگلہ دیش کو اس سال جنوری میں سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زبردست شکست دی۔ اس کے بعد اس نے چٹگائوں میں ڈرا میچ میں واپسی کی۔اس کے بعد اس نے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز بھی گنوائی۔ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو چار شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں تک کہ افغانستان نے بھی اسے شکست دی تھی۔
عالمی ٹی 20 میں ہانگ کانگ جیسی ٹیم سے ہارنے کی وجہ سے اسکی مہم پہلے دور تک ہی محدود رہی۔ اطلاعات کے مطابق بی سی بی ہندوستان کے خلاف جون میں ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے نئے کوچ کی تلاش میں ہے۔