انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد جھلس کر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مناڈو شہر میں پیش آیا، فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا بتانا ہے کہ انہیں اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے کے بعد وردھا دامائی ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔









