ترکیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 21 صوبوں میں ایک ساتھ کریک ڈاؤن، سیکڑوں افراد گرفتار

گرفتار افراد نئے سال پر حملوں کی تیاری میں مصروف تھے، ترک سیکیورٹی حکام
ترکیہ میں سکیورٹی فورسز نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 357 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔









