سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے ایک کشمیری کرکٹر سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی کرکٹر کے ذریعہ جموں میں ایک نجی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران اپنے ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کے لوگو کو آویزاں کرنے سے متعلق تھی۔ اس واقعے نے آن لائن غم و غصے اور سیاسی ردعمل کو جنم دیا ہے۔








