ممبئی( وارتا)بالی ووڈمیںاپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہورشبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد برداشت نہیں کیاجانا چاہئے۔ آئیفا میں حصہ لینے آئیںشبانہ اعظمی نے کہاکہ مجھے افسوس ہوتاہے شادی میں پرتشدد حالات کے بارے میں علم ہوتے ہوئے بھی عورتوں سے گزربسر کرنے کوکہا جاتاہے کہ شادی برقراررکھنے کیلئے دبائو ہوتاہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ عورتوں کے خلاف تشدد برداشت نہیں کیاجانا چاہئے۔شبا نہ اعظمی یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ خواتین کی سیاست ،کارپوریٹ اوردیگرسبھی شعبوں میں موجودگی بڑھ رہی ہے ۔شبانہ اعظمی نے کہاکہ ہر جگہ خواتین کی موجودگی کے باوجود یہ افسوسناک ہے کہ ہندوستان میں مادہ جنین قتل نہ صرف دیہی علاقوںمیں بلکہ دہلی ، ممبئی جیسے بڑی شہورںمیںبھی ہے۔شبانہ اعظمی لڑکیوں کی مدد کرنیو
الے غیر سرکاری ادارے سے وابستہ ہیں۔